سپورٹ پروگرام کے تحت امداد وصول کرنے والی ماووں کے سرکاری یا پرائیویٹ سکولوں میں پڑھنے والے 4 سال سے 12 سال تک کے بچوں کے لیے حکومت نے وسیلہ تعلیم پروگرام کا اجراء کیا ہے ۔بچوں کو ہر تین ماہ بعد 1500 روپے اور بچیوں کو ہر تین ماہ بعد 2000 روپے ملیں گے ۔پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے نادرا آفس سے بچے یا بچی کا فارم ب حاصل کریںسکول سے بچے کا ایڈمشن سلپ بھریں ( سادہ کاغذ میں سٹوڈنٹ کا نام ۔ والدہ کا نام ۔ سکول کا نام ۔ سٹوڈنٹ کا ایڈمشن نمبر ۔ سکول EMIS کوڈ ۔ استاد کا دستخط)